جاوید میانداد عمران خان پر برس پڑے

0
146

لاہور (پاکستان نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز جاوید میاں داد نے پاکستان کرکٹ میں تقرریوں پر وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ میں جاہل لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جن کو کرکٹ کا کچھ پتا نہیں۔ جاوید میانداد نے کہا کہ یہ بورڈ میں جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں انہیں کرکٹ کا کچھ پتا نہیں ہے، غلط جگہ پر غلط لوگ رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے نام لیے بغیر پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ باہر سے اٹھا کر بندہ لے کر آ گئے، کل چوری کر کے بھاگ جائے گا تو پکڑیں گے کہاں سے آپ، یہ ہے کون، اس نے کسی کی مدد کی ہو گی اسی وجہ سے رکھا ہے، کیا پاکستان کے لوگ مر گئے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے عوام سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پاکستان میں باہر سے آنے والے سے بہتر لوگ کام کے لیے موجود ہیں، تو پاکستانیوں کو ترجیح دینی چاہیے۔ سابق بلے باز نے کہا کہ آج جو لڑکے کھیل رہے ہیں ان کا مستقبل کرکٹ میں ہی ہونا چاہیے، یہ نہ ہو کہ وہ سڑک پر گاڑی چلا رہے ہوں۔اس موقع پر انہوں نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے اور ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے نظام کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان کو کہا تھا کہ تم نے بینکوں کی کرکٹ ختم کر کے بیروزگاری بڑھا دی ہے، روزگار تم دے نہیں سکتے اور سب کو بیروزگار کیا ہوا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here