نیویارک (پاکستان نیوز) بھارتی نژاد مودی بھگت کو فلائٹ میں جھگڑا کرنے پر راستے ہی میں آف بورڈ کر دیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے شہری جوکہ خود کو مودی کا بہت بڑا سپورٹر کہتا تھا نے پیرس سے نئی دہلی جانے والی ائیر فرانس کی فلائٹ میں مسافروں سے جھگڑا شروع کر دیا جبکہ فلائٹ اٹنڈنڈسے بھی بدتمیزی کی جس پر فلائٹ کی بلغاریہ کے دارالحکموت صوفیا میں ہی ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑ گئی ، ملزم کو 72 گھنٹے تک زیر تفتیش رکھا گیا ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم کو 8سے 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔