برازیلیا(پاکستان نیوز) برازیل میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ، صرف ایک دن میں ریکارڈ 2841کیسز سامنے آگئے جبکہ 10 مارچ کو یہ تعداد 2286 تک تھی ، صورتحال خراب ہونے پر ملک میں تین صحت کے وزیر تبدیل کیے جا چکے ہیں اور اب چوتھے وزیر صحت کو منتخب کیا گیا ہے جوکہ کورونا کی روک تھام کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا ، واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کورونا سے متاثر عالمی سطح پر برازیل اس وقت دوسرے نمبر پر ہے جہاں حالات بہتر ہونے کی بجائے مزید خراب ہو رہے ہیں ، کورونا سے ہلاکتوں کے بعد قبرستانوں میں جگہ بھی کم پڑ گئی ہے جبکہ تدفین کے دوران بھی خاص احتیاط سے کام نہیں لیا جا رہا ہے ۔