مینی پولس (پاکستان نیوز) مینی پولس حکومت نے جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے حوالے سے لواحقین کی جانب سے ہرجانے کے مقدمے میں 27 ملین ڈالر ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے ، مینی پولس حکومت کے نمائندہ نے عدالتی کارروائی کے دوران تسلیم کیا کہ پولیس اہلکار کی غلطی کی وجہ سے جارج فلائیڈ کی ہلاکت ہوئی جس کو مقامی حکومت تسلیم کرتی ہے اور لواحقین کی جانب سے ہرجانے کے مقدمے میں 27 ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کے حوالے سے آمادہ ہے ۔جارج فلوئیڈ کی فیملی کے وکیل بین کرمپ نے اس ڈیل کو سول رائٹس مقدمات کی بڑی ڈیل قرار دیا ہے اور اس پر حکومتی نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس حد تک تعاون کو یقینی بنایا ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں انصاف کے لیے ابھی بہت طویل راستہ طے کرنا ہے جبکہ یہ تو پہلا مرحلہ ہے ۔ جارج فلوئیڈ کی بہن نے بھی ہرجانے مقدمہ میں سیٹلمنٹ پر خوشی کا اظہار کیا ۔