قومی صحت کمیشن کے مطابق تمام اموات صوبہ ہوبے میں ہوئیں، کمیشن نے کہا ہے کہ141 نئے مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے
اسلام آباد/بیجنگ/ووہان (پاکستان نیوز) سعودی عرب میں کرونا کا پہلا مریض سامنے آگیا۔ ایران میں سپریم کمانڈر کے مشیر سمیت 12 جاں بحق جبکہ ملائیشیا میں ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ چین میں نوول کرونا وائرس کے باعث مزید 42افراد ہلاک اور202نئے مصدقہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 2912اور متاثرہ افراد کی تعداد80 ہزار 26 ہوگئی جن میں سے 7ہزار110 افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ چین کے صحت حکام نے کہا ہے کہ انہیں چینی مین لینڈ سے اتوار تک نوول کرونا وائرس کے 202 نئے مصدقہ مریضوں اور 42 اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ قومی صحت کمیشن کے مطابق تمام اموات صوبہ ہوبے میں ہوئیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ141 نئے مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح اتوار کو 2ہزار837 افراد کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا جبکہ شدید بیمار افراد کی تعداد 255 کم ہوکر 7ہزار110 تک ہوگئی ہے۔ اتوار کو 8ہزار154 افراد کو طبی نگرانی سے فارغ کیا گیا ہیں۔ امریکہ میں کرونا سے دوسرا مریض ہلاک ہو گیا۔ چین میں چہرے کے ماسک کی روزانہ پیداوار 11کروڑ 60 لاکھ یونٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ایران میں کرونا وائرس سے سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر سمیت مزید 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ مجموعی تعداد 66 ہو گئی۔ سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر 71 سالہ محمد میر محمدی کرونا وائرس میں مبتلا اور تہران کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ کیسز کی تعداد 1501 ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائرس میں مبتلا ایران کے نائب صدر کی حالت پہلے سے قدرے بہتر ہے۔ فرانس کے محکمہ صحت کے جنرل ڈائریکٹر جیروم سالومون نے بتایا کہ فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد میں نوول کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد فرانس میں مریضوں کی کل تعداد 130 ہوگئی ہے۔ یورپ میں فرانس پہلا ملک ہے جس میں 24 جنوری کو کورونا کا پتہ لگایا گیا اب تک کرونا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ معروف ’’لووغ‘‘ میوزیم بند کردیا گیا۔ سعودی عرب میں پہلا کرونا وائرس کا کیس سامنے آگیا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص بحرین کے راستے ایران سے آیا۔ سعودیہ میں متاثرہ شخص کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے دونوں کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کیس نئی دہلی اور ایک تلنگانا میں سامنے آیا جبکہ دونوں مریضوں کی حالت بہتر ہے اور دونوں کو مسلسل مانیٹرکیا جارہا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس پھیلنے کا کافی حد تک امکان ہے۔ میڈیا ڈائریکٹر ڈاکٹر پال نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریٹائرڈ ڈاکٹرز اور نرسوں کو طلب کرلیا ہے۔ وزارت قومی صحت نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکریننگ کے نظام کو مزیز مضبوط کرنے کیلئے جدید تھرمو سکینر نصب کر دیا ہے اس کے علاوہ پاکستان اور افغانستان کے بارڈر چمن کو سات روز کیلے بند کر دیا گیاہے۔مشیر صحت کے بیان کے مطابق وزارت صحت نے جدید سکینرز کو کراچی، لاہور اور پشاور ایئرپورٹ پر بھی نصب کردیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزارت صحت صوبائی حکومتیں تمام متعلقہ ادارے کروانا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ پر ہیں انہوں نے مزیز کہا کہ عوام کو کروانا وائرس سے بچانے وفاقی اور صوبائی حکومتیں عملی اقدامات کر رہی ہیں اس سلسلے میں پاکستان اور افغانستان کے بارڈر چمن کو سات روز کیلے بند کر دیا ھے تمام ہوائی اور زمینی راستوں پر انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشن کی ہدایات پر عمل کیا جا رھا ہے اور میڈیا سے گزارش ھے درست معلومات عوام تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے تاکہ عوام میں خوف وہراس پیدا نہ ھو۔وزارت صحت کی قایم کردہ ہیلپ لائن 1166 پر کالکر سکتے ہیں چار بڑے شہروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کی سہولت بھی موجود ھے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارھی ھے اور کرونا وائرس سے بچا ہر ممکن وسایل کو بھی بروے کار لارھے ہیں۔تفتان میں حکومت کیخلاف احتجاج کرنے والے زائرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ تاہم پی ڈی ایم اے حکام نے کہا کہ سکریننگ مکمل ہونے تک نہیں بھیج سکتے۔ زائرین کا مطالبہ تھا کہ ہمیں ماسک، کمبل اور علاج کی کوئی ضرورت نہیں، ہمیں قرنطینہ سے نکال کر گھروں کو بھیجا جائے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کا موقف ہے کہ سکرینگ مکمل ہونے تک زائرین کو گھروں کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پاکستان ہاو?س قرنطینہ سینٹر میں تمام سہولیات موجود ہیں۔ بعد ازاں حکام کیساتھ مذاکرات کے بعد زائرین واپس قرنطینہ سینٹر منتقل ہو گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عنایت سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاو?س قرنطینہ میں قیام پذیر 2300 زائرین میں کھانا تقسیم کر دیا گیا ہے۔ انہیں 7 یوم کے لئے قرنطینہ میں رکھا جائیگا۔ ادھر کرونا وائرس سے بچاو? کیلئے اقدامات تیز کرتے ہوئے پاک افغان چمن بارڈر آج سے 9 مارچ تک بند کر دیا گیا ہے۔ باب دوستی سے ویزا پر بھی آمدورفت معطل رہے گی۔ تجارتی سرگرمیاں بھی بند ہیں۔ گاڑیاں کسٹم ہاو?س اور دیگر یارڈ منتقل کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کرونا وائرس سے متعلق اجلاسب ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کل 8 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ ہوئے، تمام نتائج منفی آئے۔ گزشتہ روز 4 مشتبہ افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے ہیں۔ گزشتہ روز 3 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ایک کی رپورٹ آنی ہے۔ تفتان کے راستے 1620 افراد کراچی آئے۔ حکومت کے اقدامات اچھے نتائج دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسی جذبے سے کوششیں جاری رہیں تو سندھ جلد کرونا سے پاک ہوجائے گا۔ کرونا وائرس کے شبہ میں کوالالمپورسے آنے والے باپ بیٹے کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ باپ بیٹے کے سیمپل ٹیسٹ کیلئے این آئی ایچ بھجوا دیئے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گوجرانوالہ میں کرونا وائرس کا شبہ، نوجوان سول ہسپتال منتقل، مشتبہ مریض کے ٹیسٹ سیمپلز رپورٹ کیلئے اسلام آباد روانہ جبکہ ڈی سی کی جانب سے مشتبہ کیس کی نگرانی کیلئے10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ محکمہ صحت کے مطابق دھلے کا رہائشی قمر کچھ روز قبل ایران سے واپس لوٹا تھا مگر مسلسل بیمار رہنے کی وجہ سے نوجوان نے اپنا چیک آپ کروایا اور کو رونا وائرس کی شبہ میں قمر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ نوجوان کو بخار نہیں ہے بلکہ ہلکا زکام ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث تمام ممالک وینٹی لیٹرز تیار رکھیں۔ آکسیجن سسٹم کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ کرونا وائرس 60 سال سے زیادہ عمر والوں کو شکار کرتا ہے اور پہلے ہی سے خراب صحت والوں کو نشانہ بناتا ہے۔