نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں جرائم کی شرح بڑھنے کے بعد قتل کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، ایف بی آئی کے مطابق 2021 میں امریکہ میں قتل کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سست رفتاری سے اضافہ ہوا۔ایف بی آئی کا تخمینہ ہے کہ قتل کی تعداد 4.3 فیصد اضافہ ہوا، جو 2020 میں 22,000 سے بڑھ کر 2021 میں 22,900 تک پہنچ گئی۔2019 اور 2020 کے درمیان قتل کی شرح میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا، وبائی امراض کے درمیان پرتشدد جرائم میں اضافہ ہوا۔ این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جرائم کے حوالے سے 2021 کے ڈیٹا پر زیادہ انحصار کیا گیا ہے، ایف بی آئی کی جانب جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ سال پرتشدد جرائم میں قدرے کمی آئی ہے، 2020 کے دوران پرتشدد جرائم کی شرح 13 لاکھ 26 ہزار جبکہ 2021 میں یہ شرح 13 لاکھ 13 ہزار کے قریب رہی ہے ، ملک بھر میں ڈکیتی کی شرح میں 8.9 فیصد کمی سے بڑی حد تک آتی ہے۔