روسی صدر پوٹن نے قرآن کو سینے سے لگا لیا

0
74

مکاچکلا(پاکستان نیوز) سویڈن میں حکومت کی اجازت پر عید الاضحی کے دن قرآن پاک کی بیحرمتی کے بعد روسی صدر ولادمیر پوٹن داغستان پہنچے جہاں انہوں نے ایک مسجد کا دورہ کیا اور اس دوران قرآن پاک سینے سے لگائے رکھا۔ عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادمیر پوٹن جمہوریہ داغستان پہنچے جہاں انہوں نے ایک مسجد کا دورہ کیا اور مذہبی رہنماں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پوٹن نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کا اقدام اگر روس میں سرزد ہوتا تو سزا دی جاتی کیونکہ روس میں قرآن پاک کی بیحرمتی جرم ہے۔ واضح رہے کہ روسی صدر ولادمیر پوٹن نے یہ دورہ سویڈن میں پیش آئے واقعے کے اگلے دن کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here