پاکستان سے ملکر دہشتگردوں کیخلاف کریک ڈاون کرسکتے ہیں، چینی سفیر

0
12

اسلام آباد(پاکستان نیوز) عوامی سطح پر سیکورٹی خدشات بڑھنے کے درمیان چین نے پاکستان میں کام کرنے والے اپنے شہریوں کی بہتر حفاظت اور سلامتی کی فراہمی کی امید ظاہر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر ان دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کر سکتے ہیں۔ پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) کے زیر اہتمام چائنا ایٹ 75: اے جرنی آف پروگریس، ٹرانسفارمیشن اینڈ لیڈرشپ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ ہم مل کر ان دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کر سکتے ہیں۔ چین دہشت گردانہ حملوں کے مرتکب افراد کے خلاف اقدامات دیکھنا چاہتا ہے اور ایسے حملوں میں ملوث تمام افراد کو سزا دی جا سکتی ہے۔ یہ چین کے لیے ناقابل قبول ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی فریق پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here