مسلم کمیونٹی اپنے پیاروں کی تدفین کیلئے مشکلات سے دوچار

0
72

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی مسلم کمیونٹی کے لیے اپنے پیاروں کی تدفین مشکل ہوگئی، قبرستان کے لیے جگہ نہ ہونے پر مسلم کمیونٹی اپنے پیاروں کی تدفین کے حوالے سے مسائل کا شکار ہے اور تدفین کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے ، مسلم الائنس آف لانگ آئی لینڈ کے صدر نیئر امام نے بتایا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلم کمیونٹی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، مسلم کمیونٹی کی اپنے پیاروں کی تدفین کے لیے مشکلات کا سامنا ہے، نیئر امام کے مطابق اس سلسلے میں ناسو کائونٹی ویسٹرن بارڈر اور سفوک کائونٹی کے حکام سے بھی بات چیت ہوئی ہے لیکن ابھی تک کوئی مثبت حل سامنے نہیں آ سکا ہے، مسلمانوں کا مرکزی قبرستان بہت دور ہے، جبکہ مائونٹ سنائی میں مسلم کمیونٹی واشنگٹن میموریل پارک قبرستان کو استعمال میں لا رہی ہے، لانگ آئی لینڈ میں مسلم کمیونٹی کے لیے کوئی مخصوص قبرستان متعین نہیں ہے ، کوئینز اور بروکلین کی مسلم کمیونٹی واشنگٹن میموریل کا قبرستان ہی استعمال کر رہی ہے، مقامی مسجد کے امام نے بتایا کہ گزشتہ دس سالوں سے قبرستان کے لیے جگہ تلاش کر رہے ہیں لیکن کوئی کامیابی نہیں مل رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here