کرونا اور غربت :پاکستان کی شاندارحکمت عملی

0
118

برازیل(پاکستان نیوز)انٹرنیشنل پالیسی سینٹر فارانکلوسوگروتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایمرجنسی کیش پروگرام نے کوویڈ19کے دوران معاشی تباہی کو روکنے میںمدد فراہم کی ہے۔انٹرنیشنل پالیسی سینٹر فارانکلوسوگروتھ کے تحت کورونا کے حوالے سے ایک نئی رپورٹ جاری کی گئی جو ایشیائی ممالک، بشمول پاکستان، سب سہارا افریقہ، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، لاطینی امریکہ اور کیریبین کے تجربات پر مبنی ہے۔یہ رپورٹ کوویڈ19بحران پرمعاشرتی تحفظات کے ردعمل میں غربت سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کورونا مرض حکومت کے کام کرنے کے معاملات کے حوالے سے ایک مشکل دور تھا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے بارے میں اس رپورٹ کے تجزیہ کا خیرمقدم کرتی ہوں جس نے کورونا سے فوری طور پر نمٹنے کیلئے کام کیا اور لوگوں کی زندگیوں اور روزگارکو بچانے پر توجہ مرکوز کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here