”کرونا وائرس“ کے خطرہ کے باوجود ووٹرز کی بھرپور شرکت،ریاست الی نائے کے پرائمری انتخابات مکمل

0
250

 

ڈیمو کریٹ حامی ریاست میں جو بائیڈن نے صدر کیلئے اکثریت حاصل کی، نومبر میں ان کا ٹرمپ سے مقابلہ متوقع
دیگر ڈیمو کریٹس میں ڈک ڈربن، بابی رش، رابن کیلی، ڈینی ڈیوس، راجہ کرشنا مورتی، جین شکاﺅسکی، کم فوکس، ڈینیس، بریڈ شنائڈر جبکہ ریپبلکن میں قابل ذکر مارک کرن، تھیریسا رابن، کریگ کیمرون، کرسٹورفر لوسکی فاتح قرار، ڈیبرا سلور اسٹین نے ڈیمو کریٹک کمیٹی پرسن کیلئے کامیابی حاصل کی

شکاگو(پاکستان نیوز) نومبر 2020ءمیں امریکہ بھر میں عام انتخابات میں مقابلے کیلئے حسب روایت پرائمری الیکشن کا سلسلہ جاری ہے، 17 مارچ کو ڈیمو کریٹ حمایتی ریاست الی نائے میں ہونےوالے پرائمری میں ریاست کے ووٹرز نے کرونا وائرس کے خوف و خدشات کے باوجود انتہائی جوش و خروش سے اپنی سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ ڈالا، امریکی صدر کیلئے ڈیمو کریٹ امیدوار جوبائیڈن نے اپنے مقابل برنی سینڈرز پر سبقت حاصل کی اور نومبر میں وہ ڈونلد ٹرمپ کے حریف ہونگے، دیگر نمایاں کامیاب امیدواروں میں یو ایس سینیٹ کیلئے ڈرک ڈربن، یو ایس ہاﺅس کیلئے بابی رش، رابن کیلی، جین شکاﺅسکی، ڈینی ڈیوس، راجہ کرشنا مورتی، بریڈ شنائڈر، چوئی گارسیا اور اسٹیٹ نمائندگی کیلئے ڈینیس اسٹون بیگ کے علاوہ کک کاﺅنٹی کلرک کیلئے کم فوکس اور ڈیمو کریٹک کمیٹی پرسن کیلئے وارڈ 50 کی مقبول و کامیاب آلڈر مین ڈیبرا سلور اسٹین شامل ہیں۔ ریپبلکن کے نمایاں و کامیاب امیدواروں میں مارک کرن، فلینسی وائٹ، تھیریسا رابن، کرسٹورفرلیوسکی، مائیک فرلیسلون، کریگ کیمرون، مکھر جی، کرشنا، سارگس سنگاری یو ایس ہاﺅس کا انتخاب لڑیں گے جبکہ آئرس مارٹیینز کاﺅنٹی کورٹ کلرک کے انتخاب میں شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here