ڈاکٹر اعجاز کی جسٹس سینٹر ایڈوائزری کونسل میں تعیناتی کی منظوری

0
60

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی گورنر کیتھی ہوشل کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی نامور شخصیت ڈاکٹر اعجاز کی جسٹس سینٹر ایڈوائزری کونسل میں تعیناتی کے بعد سینیٹ کی جانب سے بھی منظوری دے دی گئی ہے ،ڈاکٹر اعجاز احمد پہلے پاکستانی ہیں جن کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے ، جسٹس سینٹر ایڈوائزری کونسل کا قیام سپیشل نیڈ ایکٹ کے تحت عمل میں لایا گیا ہے ، اس کی بنیادی ذمہ داری جسٹس سینٹر کو ترقیاتی پالیسیز، پروگراموں اور ریگولیشن کے متعلق رہنمائی فراہم کرنا ہے ، ڈاکٹر اعجاز کی تعیناتی کے حوالے سے گورنر آفس کی جانب سے 23مئی کو خصوصی لیٹر جاری کیا گیا تھا جس پر گورنر کے سیکرٹری کیرن پریشس کے دستخط بھی موجود تھے ، اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ گورنر کیتھی ہوشل کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ، یہ عہدہ ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ، نیویارک کے لوگوںکی خدمت کا موقع دینے پر میں گورنر کیتھی ہوشل کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here