2027 میں کیا ہوگا؟ حیران کن پیشگوئی

0
28

نیویارک (پاکستان نیوز) آنے والا سال 2027 کیسا ہوگا ؟ اس حوالے سے حیران کن اورخطرناک پیشگوئی سامنے آ گئی ۔ 2027 کے حوالے سے سامنے آنیوالی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ بحر الکاہل میں طاقتور شکل اختیار کرنے والا موسمیاتی نظام ایل نینو اب سپر ایل نینو میں تبدیل ہو رہا ہے جو پوری دنیا کے موسم کو تبدیل کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر 2 سے 7 سال کے دوران بننے والا موسمیاتی نظام ایل نینو وسطی اور مشرقی بحرالکاہل میں سمندروں کے پانی کے درجہ حرارت میں اضافے کا باعث بنتا ہے،اس سال کاایل نینو پانی کی سطح کے درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ اضافے کے باعث جون میں بننا شروع ہوا تھا، اس موسمیاتی نظام کی اوسطا عمر ڈیڑھ سال یا 18 مہینے کی ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here