تجزیہ: اوریا مقبول جان
پاکستان میں آرمی چیف کی تعیناتی صدر ایوب خان سے اب تک متازعہ رہی ہے۔ پروگرام مقابل میں میزبان یاسررشید سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ے کہا جو بندہ یہ کہتا ہے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کے اختیار سے ہوتی ہے وہ مضحکہ خیز بات کرتا ہے۔ ضیا الدین بٹ کی تعیناتی کا سب کو پتہ ہے، تعیناتی وقت پر اپنے حساب سے ہو ہی جانی ہے، پاکستان میں عبوری حکومت کی بات کی جاتی لیکن وہ کچھ کرنے کے قابل نہیں ہوتی،6ماہ کیلئے آئے یا تین سال کے لئے، پاکستان کو ایسے مینڈیٹ کی ضرورت ہے جس کی عوام کے اندر جڑیں ہوں اور وہ مقبول فیصلے کرسکے۔ اس وقت پاکستان میں تھریٹ یہ ہے کہ ہم آپ پر انڈیا سے حملہ کرا دیں گے۔ ایسی صورتحال میں پاکستان میں کوئی پاپولر لیڈر برسراقتدار نہ ہوا تو پاکستان کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے، نگران حکومت کے چکر میں پڑے تو ملک تباہ کر دیں گے۔ عمران خان کو مسلسل پریشر برقرار رکھنا ہے اب ایک ہی راستہ رہ گیا ہے کہ کسی طرح نااہلی کی جائے، ان کواندازہ نہیں اس نااہلی کا ری ایکشن کیا ہو گا، عمران خان نفسیات کی جنگ کھیل رہے ہیں، تحریک انصاف کے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہو سکتی، اس وقت سیلاب متاثرین کے نام پر این جی اوز پورے پاکستان میں کمائی پر لگی ہوئی ہیں۔ سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے آرمی چیف کی توسیع و تعیناتی کو سیاسی بنانے کا ٹرینڈ تب ختم ہو گا جب اس کو غیر سیاسی بنا دیا جائے، بند کمروں میں یہ بات ہو رہی تھی، ایکسٹینشن کا کارڈ سب نے ہی سینے سے لگایا ہوا تھا، زرداری ، شہباز، نوازشریف بھی یہی کارڈ لے کر پھر رہے تھے۔ جنرل باجوہ29نومبر کو باعزت طریقے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ اس وقت ساری سیاست 29نومبر کے گرد گھوم رہی ہے، عمران خان مقبولیت کی معراج پر پہنچ چکے، ان کو مصنوعی طریقوں سے پکڑنا آسان نہیں، میں نہیں سمجھتا پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپس جائے گی نگران سیٹ اپ کیلئے کچھ نہ کچھ بارگین کرنا پڑے گا۔ یہ فیصلہ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کرتی ہے ابھی بھی مشاہد حسین کا نام زیرگردش ہے، کہا جارہا ہے مریم نواز کو باہر جانا ہی جانا ہے، جوڈیشری اتنا وزن اٹھا نہیں پا رہی، چار پانچ جج اس سے الگ ہو چکے اس دفعہ لگتا ہے یہ کیس آگے چلے گا۔