بھارت: دیہاتوں کے مسلم نام تبدیل

0
72

نئی دہلی(پاکستان نیوز) نئی دہلی میں روہنگیا اور بنگلادیشی تارکین وطن مسلمانوں کی دکانوں اور املاک کو مسمار کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے دارالحکومت کے 40 گائوں کے مسلم نام تبدیل کرنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی کے صدر ادیش گپتا مسلمان دشمنی پر مبنی مہم بلڈوزر چلا رہے ہیں جس میں روہنگیا اور بنگلادیش سے آئے مسلمان تارکین وطن کی دکانوں اور املاک کو غیر قانونی قرار دیکر مسمار کیا جا رہا ہے۔ ادیش گپتا نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ وزیراعلی اروند کیجریوال سے ایسے 40 گائوں کے نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن سے اسلام یا مسلمانوں کا تعلق ظاہر ہوتا ہو۔ بی جے پی رہنما نے ان ناموں کو دور غلامی کی یادگار قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here