امریکی سپریم کورٹ نے غیر قانونی تارکین بچوں کی بیدخلی روکدی

0
122

 

تارکین کا جشن، عدالت سے خوفناک اور سیاسی نوعیت کے فیصلے آرہے ہیں:ٹرمپ

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سپریم کورٹ نے غیر قانونی تارکین بچوں کی بیدخلی روکدی۔امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ آئے بچوں سے متعلق پروگرام ڈاکا کو ختم کرنے سے روک دیا۔فیصلے کے بعد تارکین وطن کی بڑی تعداد نے امریکہ کے مختلف شہروں میں سڑکوں پر آکر خوشی کا اظہار کیا۔دوسری طرف صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے خوفناک اور سیاسی نوعیت کے فیصلے آرہے ہیں۔امریکہ کی سب سے بڑی عدالت نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ امریکہ آئے بچوں سے متعلق پروگرام ڈاکو کو ختم نہیں کرسکتی،یہ پروگرام امریکہ میں مقیم تارکین وطن کے ساڑھے چھ لاکھ بچوں کو بے دخلی سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر سوال اٹھایا کہ کیا آپ یہ تاثر لے رہے ہیں کہ سپریم کورٹ انہیں پسند نہیں کرتی۔فیصلے کو صدر ٹرمپ کی پالیسی کی شکست کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔وہ2سال سے اس پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش کررہے تھے، یہ پروگرام2012میں صدر براک اوباما نے بنایا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here