پاکستان نیوز کا مودی کے بائیکاٹ پر 8کانگریس اراکین کا خیرمقدم

0
77

نیوجرسی (پاکستان نیوز) پاکستان نیوز نے کانگریس وومین بونی واٹسن کولمین سمیت 8اراکین کانگریس کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کا بائیکاٹ کرنے کا خیرمقدم کیا ہے، پاکستان نیوز کی جانب سے مودی کے متوقع دورہ سے قبل بائیکاٹ کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا اور کانگریس اراکین کو خطوط کے ذریعے اس بات پر آمادہ کیا گیا تھا،پاکستان نیوز کی مہم کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے، پاکستان نیوز نے کانگریس کی خاتون رکن بونی واٹسن کولمین کے اقدامات کو سراہا ہے، واٹسن کولمین نے اپنے موقف میں لکھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے مذہبی اقلیتوں کو دبایا، ہندو قوم پرست گروہوں کی حوصلہ افزائی کی، اور اختلاف کرنے والی آوازوں اور آزاد صحافیوں کو خاموش کرنے سمیت جمہوری پسپائی کے ساتھ اتفاق کیا۔ بائیکاٹ کرنیوالے کانگریس رہنمائوں نے موقف اپنایا کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان کا انسانی حقوق کا ریکارڈ بہت زیادہ خراب ہوا ہے۔ مسلمانوں کے گھروں اور عبادت گاہوں کو باقاعدگی سے بلڈوز کیا جاتا ہے۔ عیسائیوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں کو بھی نفرت اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کچھ ریاستوں میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کو عوامی تعلیم سے روک دیا جاتا ہے اور خاص طور پر تشویشناک بات یہ ہے کہ ہندوتوا تحریک آہستہ آہستہ بین الاقوامی سطح پر اپنا راستہ بنا رہی ہے۔ ہم نے یہیں نیو جرسی میں کئی مسلم مخالف واقعات کو دستاویزی شکل دی ہے جو ہندوستان میں ہندوتوا کی تحریک سے متاثر تھے۔ یہ ضروری ہے کہ نیو جرسی کے قانون ساز واضح کریں کہ وہ کہاں کھڑے ہیں، پاکستان نیوز نے ہندوستان کے انتہائی دائیں بازو کے، مسلم مخالف وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں کانگریس کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کے کانگریس کے اراکین کے وعدوں کا خیر مقدم کیا۔جن کانگریس اراکین نے مودی کے خطاب کا بائیکاٹ کیا ان میں نمائندہ جمال بومن ، نمائندہ کوری بش، نمائندہ سمر لی، نمائندہ الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیکس، نمائندہ الہان عمر، نمائندہ راشدہ طلیب، نمائندہ بونی واٹسن کولمین شامل ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here