نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں پانچ سالہ بچہ ہسپتال عملے کی لاپرواہی کا شکار بن گیا، پانچ سالہ یوسف کے اہل خانہ نے سکائی نیوز کو بتایا کہ ہم ہسپتال والوں کے سامنے گڑ گڑاتے رہے کہ ہمارے بچے کو ہسپتال میں داخل کیا جائے لیکن کسی نے ایک نہ سنی ، اگر ڈاکٹرز بچے کو داخل کر لیتے تو اس کی جان بچائی جا سکتی تھی، ظہیر احمد نے بتایا کہ اس نے اپنے بھتیجے یوسف منیر کے لیے ڈاکٹروں کی بہت منت سماجت کی لیکن کسی نے ایک نہ سنی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے کو روتھرہم جنرل ہسپتال لے جایا گیا تھا، ظہیر احمد نے بتایا کہ وہ پوری رات ڈاکٹروں کا انتظار کرتے رہے، طویل وقفے کے بعد ڈاکٹر آئے ،انھوں نے بچے کا چیک اپ کیا اور اس کو گھر بھیج دیا، یوسف صیح طریقے سے سانس نہیں لے پا رہا تھا، طبعیت نہ سنبھلنے پر ہم بچے کو ایمبولینس میں شیفلڈ چلڈرن ہسپتال لے کر گئے لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔