برطانوی حکومت یورپی یونین کی کسی مطالبے کو قبول کرے گی اور نہ ہی ہم اپنی خودمختاری پر تجارت کریں گے
لندن(پاکستان نیوز) برطانیہ نے یورپی یونین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگزٹ کے بعد تجارتی معاہدے میں پیش رفت نہ ہوئی اور 9 ماہ میں جامع آزاد تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو یورپی یونین کے ساتھ تجارتی مذاکرات سے الگ ہونے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اس بات کا اعلان برطانوی رکن پارلیمنٹ و کابینہ کے وزیر مائیکل گوئونے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ 9 ماہ میں جامع آزاد تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں، اگر جون تک پیش رفت نہ ہوئی تو حکومت کو تجارتی مذاکرات سے الگ ہونے کا فیصلہ کرنا پڑے گا اور وہ 2020 کے آخر تک کسی معاہدے کے بغیر صرف مقامی اقدامات پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت یورپی یونین کی کسی مطالبے کو قبول کرے گی اور نہ ہی ہم اپنی خودمختاری پر تجارت کریں گے۔