راب رائیز نے ٹرمپ کو امریکی جمہوریت، خطہ زمین کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا

0
395

 

اگر ڈیموکریٹس ٹرمپ کو ہرانے میں ناکام رہے تو دنیا کو بھی بڑا نقصان ہوگا، ٹرمپ پبلک پالیسی کوسمجھنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں ، فلم ڈائریکٹر

نیویارک (پاکستان نیوز) فلم ’’اے گڈ فیو مین‘‘ کے ڈائریکٹر راب رائینیر نے صدر ٹرمپ کو امریکی جمہوریت اور زمین کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے ، انھوں نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹ آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کو ہرانے میں ناکام رہے تو یہ امریکی جمہوریت کے لیے بہت نقصان دہ ہوگا بات یہاں ختم نہیںہوتی بلکہ ٹرمپ کا مزید عہدے پر رہنا زمین کے لیے بھی نقصان دہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ واحد صدر ہیں جوکہ پبلک پالیسی سے مکمل طور پر لاعلم ہیں ، راب کا کہنا تھا کہ وہ عرصہ دراز سے جوبائیڈن کا سپورٹر رہا ہے ،ان کی مہم کی بھی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی ہے ، انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ٹرمپ کی شکست خطہ زمین کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے ، ورنہ قدرتی آفات کا سلسلہ بھی شرو ع ہو سکتا ہے ، ڈیموکریٹ کی آئندہ الیکشن میں فتح عوام اور ملکی جمہوریت کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here