ٹرمپ کا بیرون ملک ڈیٹا سینٹرز بنانے سے روکنے کا فیصلہ

0
12

واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی کمپنیوں کو ملک سے باہر ڈیٹا سینٹرز تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ابھی تک اس پالیسی کے حوالے سے اپنی ٹیم کو بھی اعتماد میں نہیں لیا ہے اور وہ پہلی بار اس کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں چپس اور دیگر ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی کمپنیوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تھی جو امریکا کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوئی اور اسی وجہ سے امریکا اس دوڑ میں پیچھے رہ گیا، لیکن اب ایسا ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی امریکی کمپنی نے بیرون ملک ڈیٹا سینٹر بنانے کا منصوبہ بنایا تو اس پر انتہائی بھاری ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ حکومت نجی کمپنیوں پر اس پابندی کا اطلاق عملی طور پر کس طرح کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا کے اندر ہی بہت سے بہترین مقامات موجود ہیں جہاں ان مراکز کو قائم کرنے کی شدید خواہش پائی جاتی ہے۔ دوسری جانب ستمبر میں ہونے والے ایک عالمی نشریاتی ادارے کے سروے کے مطابق 87 فیصد شرکاء نے مصنوعی ذہانت کی ترقی کے لیے بنائے جانے والے ڈیٹا سینٹرز کے حوالے سے خوشی کے بجائے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here