واشنگٹن(پاکستان نیوز) کانگریس مین فریڈ شرمین نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سعودی عرب ایک جانب تو امریکہ سے جدید ہتھیار خرید رہا ہے جبکہ دوسری طرف چین کی سویلین جوہری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر وہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے ، اگر سعودی عرب کو نہ روکا گیا تو وہ جوہری ہتھیار بنانے کی جانب راغب ہو جائیگا گزشتہ دنوں وال سٹریٹ جرنل نے بھی انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب چین کی مدد سے اٹیمی ہتھیار بنانے کی کوششیں کر رہا ہے جس پر ہمیں سخت تشویش ہے سعودی عرب جو ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ جوہری تعاون کے معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے اب تک اس نے اضافی پروٹوکول پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے اس انکار نے مزید خدشات کو جنم دیا ہے کہ سعودی عرب کا جوہری توانائی پروگرام در حقیقت جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔