پاکستانی سائنسدان”نرگس“ امریکی یونیورسٹی میں ڈین مقرر

0
416

نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستانی نژاد کوانٹم ماہر فلکی طبعیات نرگس ماول والا کو میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے 5 اسکولز میں سے ایک ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس کی نئی ڈین نامزد کردیا گیا۔ ایم آئی ٹی نیوز کے مطابق وہ یکم ستمبر کو ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس کی نئی ڈین بنیں گی اور مائیکل سیپسر کی جگہ لیں گی۔ مائیکل سیپسر 6 سالہ سروس کے بعد فیکلٹی میں ریاضی کے ڈونر پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔ رپورٹ کے مطابق نرگس ماول والا خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی کی تفصیلات معلوم کرنے کے باعث جانی جاتی ہیں جو انہوں نے لیزر انٹر فیرو میٹر گریویٹشنل-ویو آبزرویٹری(لیگو) [ Laser Interferometer Gravitational-Wave Observatory] کی ممتاز رکن کی حیثیت سے کی تھی۔ نرگس ماول والا کو تحقیق اور درس و تدریس کے میدان میں خدمات کے باعث کئی اعزازات سے نوازا جاچکا ہے اور وہ 2015 سے شعبہ طبیعات کی ایسوسی ایٹ ہیڈ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وہ ایم آئی ٹی اسکول آف سائنس کی ڈین بننے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here