صدر ٹرمپ فراڈئےے اور دغا باز ہیں: سابق وکیل

0
139

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےخلاف ایک اور تہلکہ خیز کتاب سامنے آگئی ہے جس میں ان کے سابق وکیل نے صدر کے بارے میں کئی انکشافات کیے ہیں۔ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کی جانب سےDisloyal‘یعنی بے وفا کے عنوان سے کتاب شائع کی گئی ہے جس میں ٹرمپ کی زندگی کے ذاتی پہلوﺅں کو اجاگر کیا گیا ہے۔مائیکل کوہن نے اپنی کتاب میں ٹرمپ پرسنگین الزامات لگاتے ہوئے لکھا کہ صدر کو بری حرکتیں کرتے دیکھا۔سابق وکیل نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں، بیوی میلانیا سے جھوٹ بولتے ہیں، ان کو کو ٹیکس معاملات میں دھوکہ دہی میں مدد دی گئی، ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے رابطوں کے لیے خفیہ بیک چینل بنایا، وہ دغا باز شکاری ہیں۔میں ٹرمپ کو ان کی فیملی سے بھی زیادہ جانتا ہوں، میں نے ٹرمپ کو کلبز میں دیکھا ہے وہ فراڈیے ہیں۔میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو محافظوں کے بغیر اصل روپ میں دیکھا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here