کورونا : اموات 15 لاکھ سے متجاوز

0
124

نیویارک(پاکستان نیوز) دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ 73 لاکھ 93 ہزار 283 ہوگئی، اس وباءسے اموات کی تعداد 15 لاکھ 41 ہزار 747 تک جاپہنچی ہیں جبکہ 4 کروڑ 65 لاکھ 84 ہزار 229 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ امریکامیں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 65 ہزار کیسز اور ایک ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ برطانیہ فائزر اور بایواین ٹیک کی کورونا ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے، ویکسین لگانے کا آغاز منگل سے ہو رہاہے۔برطانیہ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 17 ہزار 272 نئے کیسز اور 231اموات ریکارڈ کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here