سینیٹر جولیا کے بل کی منظوری سے مکان اور چھوٹے دفاتر کے کرایہ دار کچھ مہینوں کیلئے ریلیف حاصل کرینگے
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی سینیٹر جولیا سالزار نے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈاﺅن کے پیش نظر ایسا بل متعارف کروانے جا رہی ہیں جس کی وجہ سے مکان کرایوں داروں اور چھوٹے دفاتر رکھنے والے تاجروں کو کچھ مہینوں کیلئے کرایوں میں ریلیف دیا جائے گا ، بل کی منظوری کے بعد کرائے دار اور کرائے پر چھوٹے دفاتر رکھنے والے تاجر کچھ مہینوں کے لیے کرایہ ادا کرنے سے ریلیف مل سکے گا ، شہری خاتون سینیٹر سے رابطے کے لیے senatorsalazarsoffice@gmail.com ای میل اور (718) 573-1726 فون نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ بروکلین کے شہری مفت کھانا اور کورونا ٹیسٹ کی سہولت سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں جس کے لیے وہ فون نمبر 888-364-3065 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔