30سالہ مجرم نے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے گرل فرینڈ کو ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش کی
نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک پولیس نے والدین اور سابق گرل فرینڈ کو قتل کرنے کی ساز ش کرنے والے 30سالہ مجرم کو حراست میں لے لیا ہے ، مجرم نے ایک پارک میں والدین اور گرل فرینڈ کو ایک بم کی مدد سے ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی ، مجرم نے اپنی گرل فرینڈ کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے پیغام بھیجا کہ وہ اس کو پائپ بم دھماکے کی مدد سے ہلاک کر دے گا اور اس نے ونڈرلینڈ سٹیچو جوکہ منہاٹن میں موجود ہے کے قریب دہشتگردی کا منصوبہ بنا رکھا ہے ، مجرم نے ٹیکسٹ میسج میں لکھا کہ کوئی محفوظ نہیں ہے اگر تم مجھے پکڑ سکتے ہو تو پکڑ لو ۔