ذہنی تناﺅ کو کم کرنے کے لیے ہر شفٹ کے اختتام پرمیں بہت زیادہ روتی تھی :نرس بٹی بیل
نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ بھر میں جہاں کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے سرجیکل سامان کی کمی ہے وہیں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے لانگ آئی لینڈ کے ہسپتالوں میں نرسوں کی بھی کمی ہوگئی جس کو دیگر ریاستوں سے آنے والی نرسوں کی بڑی تعداد نے پورا کیا ہے ، مقامی نرس بٹی بیل نے بتایا کہ نرسوں کی کمی پوری ہونے کے باوجود بھی ہم ذہنی تناﺅ کا شکار تھیں کیونکہ ہر گھنٹے میں کئی افراد کی لاشیں ہسپتال سے باہر پہنچائی جا رہی تھیں ، انھوں نے بتایا کہ ہم ہر شفٹ کے اختتام پر بہت زیادہ روتی تھیں ، میں اپنی زندگی میں اس سے قبل اتنا کبھی نہیں روئی ۔