لاہور:
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے خارجہ امور پر اللے تللے بیان پاکستان کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خارجہ امور سے عدم واقفیت سے ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، عمران خان کے عجیب و غریب بیانات پاکستان اور بیرون ملک دوستوں کے وقارکو مجروح کر رہے ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ امور خارجہ پر بولنے سے پہلے معاملے کی نزاکت کا ادراک ہونا چاہیے، عمران خان کو چاہیے ایسے حساس معاملات پر بولنے سے پہلے کچھ پڑھ لیں یا بریفنگ لے لیا کریں تاکہ ملک کو شرمندگی سے بچاجاسکے۔