رمضان المبارک کی آمد پر مسلم کمیونٹی ایک مرتبہ پھر تقسیم ہوگئی

0
40

واشنگٹن ڈی سی (پاکستان نیوز) امریکہ میں رمضان المبارک کی آمد پر مسلم کمیونٹی ایک مرتبہ پھر تقسیم ہوگئی ، کئی مساجد میں پیر10مارچ بروز اتوار نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا تو سینکڑوں مساجد میں11مارچ بروز منگل پہلی نماز تراویح کا اہتمام ہوا ، 10مارچ کو نماز تراویح کا اہتمام کرنے والی مساجد میں اینگلووڈ نیوجرسی،بورو آف وے ووڈ نیوجرسی، بورو آف مونٹی وال، بورو آف ایج واٹر نیوجرسی، کلوسٹر میموریل فیلڈ نیوجرسی، مڈ لینڈ پارک بورو ، ریور ویلے ٹائون ہال، لٹل فیری میونسپل بلڈنگ اور ٹائون شپ آف ویسٹ اورنج کی مساجد شامل ہیں۔ جبکہ سفوک کائونٹی کی 20 کے قریب مساجد میں 11 مارچ کو رمضان المبارک کی پہلی نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا ، ان مساجد میں مسجد ہیمپٹن، مسجد ریور ہیڈ، مسجد عثمانیہ، مسجد میسٹک بیچ، مسجد شرلیو، مسجد مڈ فورڈ، مسجد سنائی، مسجد میولانا، سیلڈن مسجد، مسجد ایس آئی سی، مسجد فاطمة الزہرہ، مسجد شاہ نجف ، مسجد محمدیہ ، مسجد ایم ڈی کیو، مسجد سلیمانیہ ، مسجد نور، مسجد ملویلی، مسجد ڈئیر پارک، مسجد سٹریٹ پاتھ، مسجد اللہ اکبر، مسجد ناسو، مسجد حمزہ، مسجد ہلز سائیڈ، مسجد آئی سی ایل آئی، مسجد شیلٹر راک ، مسجد لیمز، مسجد بیل مور، مسجد باقی، مسجد فیضان عائشہ ، مسجد محمدی اور اکنا اسلامک سینٹر شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here