23 سالہ نوجوان ورلڈ بینک کا ملازم؟

0
111

نئی دہلی(پاکستان نیوز)23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟ مارچ 2020 میں 23 سالہ انڈین شہری وتسل نہاتا امریکہ کی ییل یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اور یہ وہ دن تھے جب کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت شدید دبا کا شکار تھی اور دنیا بھر میں لوگ نوکریوں سے نکالے جارہے تھے۔ وتسل نہاتا کو یہ فکر تھی کہ اگلے دو ماہ میں ان کی ڈگری پوری ہونے والی تھی اور وہ اس فکر میں تھے کہ انہیں اگر نوکری نہ ملی تو انڈیا واپس جانا پڑے گا کیونکہ نوکری نہ ملنے کا مطلب یہ تھا کہ کوئی کمپنی ان کا ویزہ سپانسر نہیں کرے گی۔ اپنی ایک لنکڈ ان پوسٹ میں وتسل نہاتا لکھتے ہیں کہ میں نے خود سے کہا کہ میرے ییل یونیورسٹی آنے کا کیا فائدہ جب میں ایک نوکری بھی حاصل نہیں کرسکتا؟ انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس بات پر راضی نہیں تھا کہ انڈیا واپس جاں اور یہ بھی سوچ رکھا تھا کہ میری پہلی نوکری ڈالر میں ہی ہوگی۔ وتسل نہاتا کو پہلی نوکری ورلڈ بینک میں ملی۔ مگر یہ سب کیسے ہوا؟ وتسل نہاتا اپنی پوسٹ میں نیٹ ورکنگ کے فوائد گنواتے ہوئے بتاتے ہیں کہ انہوں نے دو ماہ میں لنکڈ ان پر تقریبا 1500 افراد کو کنیکشن ریکویسٹ بھیجی، 600 ای میلز لکھیں اور تقریبا 80 کالز کیں۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے اتنے دروازے کھٹکھٹائے کہ میری حکمت عملی کام کرگئی۔ مئی تک میرے پاس چار نوکریوں کی پیش کش آچکی تھی جن میں سے میں نے ورلڈ بینک کا انتخاب کیا۔ وتسل نہاتا لکھتے ہیں کہ انہیں اس سب کے بعد اندازہ ہوا کہ نیٹ ورکنگ میں بہت طاقت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here