شہریوں کیلئے 1600 ڈالرکا اعلان

0
309

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کے شہری تیار ہو جائیں حکومت کی جانب سے 1600ڈالر کے بونس کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جی ہاں انٹرنینل ریونیو سروس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بے روزگاری فنڈ کی مد میں بچنے والی 1.5 ملین ڈالر کی امدادی رقم بھی شہریوں میں تقسیم کر دی جائے گی جو کہ اوسط 1600ڈالر کے قریب ہوگی ، جلدی سے اپنے بینک اکائونٹس کو چیک کریں اور ممکنہ کریڈٹ کے لیے تیار رہیں ۔اس سلسلے میں کیلیفورنیا کے شہریوں کے لیے بھی 600ڈالر امداد کا اعلان سامنے آیا ہے ، اگر آپ کی آمدنی سالانہ 30 سے 75 ہزار ڈالر کے قریب ہے تو آپ کو 600ڈالر کا امدادی کریڈ مل سکتا ہے جی ہاں کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد جن کی سالانہ آمدنی 30اور 75ہزار ڈالر کے درمیان ہے حکومت کی جانب سے 600ڈالر کی امداد حاصل کر سکتے ہیں ، امداد دینے کا سلسلہ آئندہ ماہ سے شروع ہو رہا ہے جس کے دوران مخصوص ریاستوں کے شہریوں کو سہولیات دی جائیں گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here