زرمبادلہ: 25 ارب ڈالر سے متجاوز

0
100

کراچی (پاکستان نیوز) سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 25 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 3 دسمبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 ارب 15 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔ زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب 65 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کی مد میں 3 ارب ڈالر موصول ہوئے۔ قرضوں اور دیگر آفیشل ادائیگیوں کے بعد گزشتہ ہفتہ سرکاری ذخائر میں 2 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 49 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here