نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک سٹی کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے تارکین وطن کیلئے مادری زبان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے دوران مختلف قومیت کے تارکین کو آبائی زبانوں میں متعلقہ حکام یا اداروں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا، کمپٹرولر کے مطابق اس وقت نیویارک میں تارکین کو بنیادی طور پر 10 زبانوں میں سروسز فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے مسائل کو حکام تک لانے کے قابل ہو سکیں۔دس اہم زبانوں میں ہسپانوی، چینی، روسی، بنگالی، ہیتی کریول، کورین، عربی، فرانسیسی، اردو اور پولش شامل ہیں، کمپٹرولر نے شہری اداروں سے درخواست کی کہ وہ کم سے کم 10 سرکاری اداروں ، پوسٹرز اور ویب سائٹس کو عوام کے لیے دستیاب کریں، کمپٹرولر بریڈ لینڈر نے کہا کہ نیو یارک شہر دنیا کا سب سے متنوع شہر ہے، اور یہ بہت اہم ہے کہ نیو یارک سٹی نیویارک کے تمام شہریوں کی خدمت کر سکے۔