اخباری صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان

0
130

لاہور، اسلام آباد(پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اخباری صنعت کو مشکلات اور بحران سے نکالنے کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی دور حکومت کے سرکاری تشہیری واجبات30جون تک ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی(اے پی این ایس) کے وفد سے ملاقات کے موقع پر یقین دلایا کہ مہنگائی کے تناسب سے تشہیری نرخوں میں مناسب اضافہ کیا جائیگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین بھی موجود تھے۔ اے پی این ایس کے صدر سرمد علی کی قیادت میں وفد سیکرٹری جنرل ناز آفرین، سہگل لاکھانی، سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی، جمیل اطہر، شہاب زبیری، رمیزہ نظامی، عمر مجیب شامی، امتنان شاہد، ممتاز طاہر، محسن بلال، اویس خوشنود، وسیم احمد، منیر گیلانی اور ہمایوں گوہر بھی شامل تھے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر پی ٹی آئی دور کے اخبارات اور تشہیری کمپنیوں کے حکومتی واجبات ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ اس سے ملک کو بہت نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اخباری صنعت پر کوئی نیا ٹیکس یا ڈیوٹی نہیں لگائیں گے اور اخباری صنعت کو بحران سے نکالنے کے لئے اضافی ریلیف بھی فراہم کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here