پاکستانی آفیسر عدیل رانا نے کمانڈنگ پولیس آفیسر بن کر تاریخ رقم کر دی

0
148

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی نژاد پولیس آفیسر عدیل رانا نے امریکہ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے کمانڈنگ آفیسر کے عہدے پر ترقی حاصل کر لی ہے جس سے آبائی وطن پاکستان اور امریکہ بھر میں پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں ، ادارہ پاکستان نیوز کمیونٹی کی معروف اور ہر دلعزیز شخصیت عدیل رانا کو دل کی اتہا گہرائیوں سے اب عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عدیل رانا مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں حاصل کر کے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کرتے رہیں ، راجہ عدیل کے بروکلین پولیس سٹیشن کے کمانڈنگ آفیسر پر ترقی کی خبر کے بعد مسلم انسانی حقوق کی تنظیموں ، پاکستانی امدادی تنظیموں اور دیگر فلاحی اداروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدیل رانا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور کمیونٹی نے دل کھول کر عدیل رانا کی ترقی کے لیے دعائیں کیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here