نیویارک (پاکستان نیوز)31سالہ پاکستانی خاتون سعدیہ اپنے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئی ہیں ، تفصیلات کے مطابق نیویارک میں کوئینز بارو کے علاقے فلشنگ میں 31سالہ پاکستانی خاتون سعدیہ امرین جواپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں تھی چھٹی منزل سے گر کر بے ہوش ہو گئی ، ایمبولینس نے فوری طور پر خاتون کو ہسپتال منتقل کیا ، شدید زخمی حالت میں خاتون کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں خون دینے کے دوران وہ خالق حقیقی سے جا ملی ، ڈاکٹر سمبل کے مطابق خاتون کو اندرونی طور پر کافی چوٹیں آئی تھیں جس کی وجہ سے اس کا کافی خون بہہ چکا تھا ،مرحومہ نے لواحقین میں چار بچے اور شوہر چھوڑا ہے ۔