قطع نگار شاعر سید قسیم واسطی ایڈووکیٹ رحلت فرما گئے

0
212

لواحقین میں شریک حیات اور چار صاحبزادیاںشامل، مرحوم صاف گوئی کے حوالے سے مشہور تھے

نیویارک(پاکستان نیوز) نیویارک کی ایک متحرک شخصیت، ایڈووکیٹ اور معروف قطعہ نگار مختصر علالت کے بعد انتقال فرما گئے، لواحقین میں شریک حیات اور چار صاحبزادیاں چھوڑی ہیں، مرحوم اپنی صاف گوئی اور لہجے کے اعتبار سے جانے جاتے تھے، ادب اور شاعری کی دنیا میں مقبول ترین شخصیت تھے، ایک عرصہ تک انہوں نے اپنی قطعات جو پاکستان وائس کی زینت ہوتی تھی کے ذریعے پہچان بنائی تھی، طنز و سچائی کے تیروں سے مرصؑ ان کے قطعات سوتی ہوئی محفل کو جگانے کیلئے کافی تھے ۔ایک ادبی تنظیم فکر و فن سے بھی منسل رہے تھے، ان کے ایک شعری مجموعہ کی رونمائی بھی ہوئی تھی، آج ہی 9 مارچ کو مسجد حمزہ میں نماز جنازہ کے بعد انہیں نیو جرسی کے قبرستان میں دفنا دیا گیا، ادارہ پاکستان نیوز ان کی بے وقت موت پر ملال کرتا ہےا ور لواحقین کیلئے دعا گوہ ہے کہ انہیں صبر جمیل عطاءکرے۔ آمین۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here