کرونا کا شکار رحمان ملک کی حالت نازک وینٹی لیٹر پر منتقل

0
197

اسلام آباد ( پاکستان نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک جو کہ کورونا وبا کے مرض میں مبتلا ہیں ، کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ وہ اسلام آباد کے الشفاء ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میںزیر علاج ہیں۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ رحمان ملک جو کہ ایک ہفتے سے ہسپتال میںداخل ہیں ، کی سوموار 31جنوری کو حالت زیادہ خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ونٹی لیٹر پر لگا دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ رحمان ملک ، پارٹی کی ایک میٹنگ میں لاہور گئے اور اْس میٹنگ کے بعد ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی جس کے بعد اْن کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تو رپورٹ مثبت آئی۔ کورونا کی وجہ سے انہیں الشفائ ہسپتال اسلام آباد میں داخل کروادیا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اب ونٹی لیٹر پر لگا دیا گیا ہے۔رحمان ملک کے قریبی عزیز نے بتایا کہ رحمان ملک نے نہ صرف مکمل ویکسین لگوائی ہوئی تھی بلکہ بوسٹرڈوز بھی حاصل کر رکھی تھی۔رحمان ملک کے عزیز و اقارب کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ اْن کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here