پاکستانی نوجوان ہالی وڈ میں دھوم مچانے کو تیار

0
686

لاہور(پاکستان نیوز) ہالی وڈ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا وسیع جنگل ہے کہ یہاں کی فلمیں دنیا بھرمیں بنائی جانے والی فلموں سے زیادہ کمائی کرتی ہیں۔پاکستان میں بھی ہالی وڈ کی فلموں کو شوق سے دیکھا جاتا ہے تاہم اب پاکستانی نوجوان ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں ہیرو کے کردار کے لیے بھی سلیکٹ ہو گئے ہیں۔قسمت کی دیوی مہربان ہو تو خواب حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مشہود عالم کے ساتھ ہوا جنہیں دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں ہیرو کا کردار مل گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے رہائشی اور جمناسٹک کے کھلاڑی مشہود عالم 5 سال قبل امریکا منتقل ہوئے۔مشہود نے ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر شارٹ فلم ’دی کیور‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں وہ دنیا کو خطرناک وائرس پھیلانے والے گینگ سے بچاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ ہالی وڈ کی یہ ایکشن فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی لیکن اس کے پہلے ٹیزر نے ہی مداحوں میں تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ قسمت کی دیوی مہربان ہو تو خواب حقیقت کا روپ دھار لیتے ہیں اور ایسا ہی کچھ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مشہود عالم کے ساتھ ہوا جنہیں دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں ہیرو کا کردار مل گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here