کراچی (پاکستان نیوز)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان غالب رہا۔ جس سے کے ایس ای100انڈیکس 208.43پوائنٹس کمی سے 44978.05پوائنٹس پر آگیاجبکہ 60.46فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،سرمایہ کاروں کو 57 ارب 58 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 26.81فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم بعد ازا ں حصص فروخت کا دباو¿بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 42.02پوائنٹس کمی سے 18442.89اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 208.43کمی سے 30500.22پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 387کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 130کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 234میں کمی اور23میں استحکام رہا۔پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید152.85اور قیمت فروخت152.95روپے پر برقرار رہی تاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی واقع ہوئی ،جس سے ڈالر کی قیمت فروخت153.20 سے گھٹ کر153.10روپے ہو گئی۔ صرافہ مارکیٹو ں میں600روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ3ہزار500روپے اور10 گرام سونے کی قیمت514روپے کی کمی سے 88ہزار735روپے ہو گئی۔