ماسکو(پاکستان نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 10ستمبر کودو روزہ دورپر روس پہنچ گے جہاں وہ روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے خصوصی ملاقات کریں گے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے گزشتہ روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان 10ستمبرکو ملاقات ہوگی جس میں بین الاقوامی اور علاقائی ایجنڈے پر بات چیت کی جائے گی اور افغانستان کے ایشو پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔فریقین کثیر الجہتی دوطرفہ شراکت بشمول انسداد دہشتگردی، تجارت اور معاشی شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ماریہ زخارووا نے کہا خاص طورپرہم کراچی سے لاہور تک شمال جنوب گیس پائپ لائن کی تعمیر کے منصوبے کے عملی نفاذ میں جلدازجلد منتقلی کے پیش نظر اب بھی حل طلب مسائل پر تفصیلی گفتگو کے منتظر ہیں۔