جرمن حکومت کا دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے آن لائن سروسز سے استعفادہ کرنے کا منصوبہ

0
123

نیویارک (پاکستان نیوز) جرمن حکومت نے ملک میں دہشتگردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے آن لائن سروسز سے استفادہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ، اطلاعات کے مطابق جرمنی میں اسلامی دہشتگرد تنظیمیں یوٹیوب چینلز کے ذریعے نوجوانوں کی بڑی تعداد کو بھرتی کرنے اور ان کے ذہن کو تبدیل کرنے کیلئے برسرپیکار ہیں جس کو روکنے کے لیے جرمن حکومت نے بھی یوٹیوب پر نوجوان کو اس خطرے سے آگاہی فراہم کرنا شروع کر دی ہے ، اطلاعات کے مطابق اسلامک تنظیم کے یوٹیوب چینل نے ایک برس کے دوران اپنی ویڈیو ز سے پانچ لاکھ پاﺅنڈ کی آن لائن رقم حاصل کی ہے جوکہ اس کی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لیے کافی ہے ، جرمن حکومت کی جانب سے ایسی تنظیموں کے یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹ کی ٹریکنگ شروع کردی گئی ہے تاکہ ان کا موثر تدارک کیا جا سکے ۔جرمن وزارت داخلہ کے مطابق وہ ایسی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینلز کی ٹریفک کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ کس عمر کے اور کس خطے کے افراد زیادہ تر ان ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کا وزٹ کر تے ہیں تاکہ ان افراد کی رہنمائی کی جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here