واشنگٹن (پاکستان نیوز) مسلمان آفیشلز کی بڑی تعداد امریکہ میں اہم عہدوں پر تعیناتیاں حاصل کر رہی ہے ، نیویارک میں مسلم میئر کی آمد کے چرچے اپنی جگہ پر ہیں ، مشی گن میں عامر غالب نامی میئر پہلے ہی منتخب ہو چکے ہیں ، اور اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ، اسی طرحرچرڈسن میں بھی مسلم عبداللہ حمود اہم ذمہ داری نبھا رہے ہیں ، میئر آف ڈئیربورن بھی مسلم ہیں ، میناپولیس سٹی کونسل کے نائب صدر بھی مسلم ہیں ، کانگریس میں دو خواتین نمائندہ الہان عمر اور راشدہ طالب بھی مسلم ہیں ، اسی طرح ایوان کے نمائندہ آندرے کارسن بھی مسلم ہیں ، نیویارک میں میئر کے امیدوار ظہران ممدانی بھی مسلمان ہیں ،میناپولیس میں میئر کے امیدوار بھی مسلم ہیں جن کا نام عمر فتح ہے، اسلام امریکہ کا تیسرا سب سے بڑا مذہب بن گیا ہے ، امریکہ میں تقریباً 6 سے8 ملین مسلمان رہائش پذیر ہیں ، ـ 2020 کے دوران امریکہ میں کل 2,769 مساجد کی گنتی کی گئی تھی ۔2000 سے اب تک مساجد کی تعداد میں تقریباً تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ میں تقریباً 300 اسلامی اسکول ہیں ، ـ ہر سال تقریباً 30,000 امریکی اسلام قبول کرتے ہیں۔ 2023 میں، ڈیئربورن میں مسلمان اکثریت میں بن گئے، جو شہر کے 110,000 رہائشیوں میں سے تقریباً 55% بنتے ہیں۔ بڑے شہری مراکز، خاص طور پر نیو یارک سٹی، لاس اینجلس، شکاگو، ہیوسٹن، ڈیٹرائٹ، اور واشنگٹن، ڈی سی میں بڑے شہروں اور جیلوں میں اسلام قبول کرنے نے بھی سالوں میں اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔








