نیویارک (پاکستان نیوز) صدر جوبائیڈن نے اوباما کے دور کے دو اراکین کو آر ایس ایس سے مبینہ تعلقات کی وجہ سے اپنی ایڈمنسٹریشن ٹیم سے باہر کر دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق جوبائیڈن نے دو بھارتی نژاد امریکی شہریوں سونل شاہ اور امت جانی کو مبینہ طورپر بھارتی دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس سے تعلقات کے شبہ میں عہدوں سے برطرف کر دیا ہے ، دونوں عہدیداران کے بے جی پی سے تعلقات کا بھی انکشاف ہو چکا ہے ۔