یوکرین حملہ امریکی نیو ورلڈآرڈر کے خاتمہ کا اشارہ: عالمی ماہرین

0
170

واشنگٹن (پاکستان نیوز) ماہرین کا کہنا ہے روس کا یوکرین پر حملہ امریکی نیو ورلڈ آرڈر کے خاتمہ کا اشارہ دے رہا ہے، واشنگٹن میں سفارتی حکام تذبذب کا شکار نظر آرہے ہیں، حملے کے بعد طے ہو گیا کہ آنے والے دنوں میں چین اورروس کی پیش قدمی کوروکنا بہت مشکل ہے۔ امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں اور تھنک ٹینک اداروں میں خدمات انجام دینے والے ماہرین پروفیسر ارباب مبشر اقبال، آغا جاوید سلیم، پروفیسر طارق راہی، پروفیسر اکرم خواجہ، پروفیسر اطہر عبدالرحیم پال، نوید اقبال ، ڈاکٹر حیدر علی اور ڈاکٹر اشرف غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا روس کے پاس 132بلین ڈالر کا سونا اور631 بلین ڈالرز کے فارن ریزرو موجود ہیں، دنیا کی تمام طاقتیں بھی اگر روس پر پابندیاں عائد کر دیں تو پھر اسکی جی ڈی پی پر صرف1.5 فیصد اثر پڑے گا، روس کبھی اپنی کاروائیوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا، روس سائبر حملوں سے امریکہ اور اتحادیوں کو بھی پریشان کئے ہوئے ہے۔ روسی فورسز نے یوکرین کے نیوکلیئر ہتھیاروں پر قبضہ کر کے عالمی طاقتوں کو ششدر کر دیا، چین ہر طرح سے روس کی مدد کررہا ہے، اندرون خانہ دونوں ممالک کے درمیان یہی طے ہوا کہ چین، یوکرین حملے میں روس کی مدد کرے گا اور جب چین تائیوان پر حملہ کرے گا تو روس اس کی پشت پر ہو گی۔عالمی طاقتیں اقوام متحدہ سمیت اپنے گروپوں کی جتنی مرضی میٹنگز بلا لیں اس کا روس پر کوئی اثر نہیں ہو گا، صدر بائیڈن اور سینیٹر ٹیڈ کوز پہلے ہی کہہ چکے کہ ہم جنگ کی صورت میں یوکرین فوجیں نہیں بھیجیں گے، یہی وہ فیصلہ تھا جس نے روس کو حملہ کرنے کا حوصلہ دیا۔ حملے کے بعد اقوام متحدہ کا کردار زیرو ہو گیا،وقت نے پھر ثابت کیا کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا عالمی اصول دنیا پر رائج ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here