فیس بک پر توہین مذہب کے الزام پر 26 سالہ خاتون کو سزائے موت

0
121

راولپنڈی (پاکستان نیوز) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سماجی رابطے کی بڑی ویب سائٹ فیس بک پر توہین مذہب پر 26 سالہ خاتون کو سزائے موت کی سزا سنا دی ہے، ملزمہ کے خلاف 2020 میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹس لگانے کے الزام پر پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔بدھ کو راولپنڈی کی انسداد سائبر کرائم عدالت کے سیشن جج عدنان مشتاق نے ملزمہ کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت سنائی اور 50 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا۔سزائے موت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ اور اس کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکتی ہے۔اس کے علاوہ ملزمہ کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے کے تحت دس سال قید کی مزید سزا اور 50 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔ملزمہ کو پاکستان کے سائبر کرائم قانون کی دفعہ 11 کے تحت بھی سات سال کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ استغاثہ نے تکنیکی اور فرانزک ثبوتوں کی روشنی میں کامیابی سے ثابت کر دیا ہے کہ ملزمہ کے قبضے سے قابل اعتراض مواد برآمد ہوا ہے اور وہی مواد مدعی کو بھی بھیجا۔ملزمہ نے الزامات کی صحت سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اس طرح کے جرم کے ارتکاب کا تصور بھی نہیں کر سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here