نیویارک (پاکستان نیوز) سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے الزام میںپولیس کے تین اہلکاروں پر قتل کی دوسرے درجے کی دفعہ عائد کر دی گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق جارج فلائیڈ کے قتل میں ملوث برطرف پولیس آفیسر ڈیرک چووین اور موقع پر موجود ان کے دیگر تین ساتھیوں ٹو تھاﺅ ، جے الیکزینڈر کوئینگ اور تھامس لین پر قتل کی دوسرے درجے کی دفعات عائد کی گئی ہیں ۔قتل کے دوسرے درجے کی دفعات عائد کیے جانے پر ملزمان کو چالیس برس سے زائد قید کی سزا ہو سکتی ہے ، سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے ایک روز بعد چاروں پولیس افسران کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔