پاکستان کے اصل مسائل کرپشن اور بے جا مداخلت ہیں:جم کوسٹا

0
98

واشنگٹن(پاکستان نیوز) کانگریس کے رکن جم کوسٹا نے کہا ہے کہ پاکستان کی مختصر تاریخ میں دو معاملات مستقل چلے آرہے ہیں ایک کرپشن اور دوسرا سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار، جب تک ان دونوں ایشوز کو ٹھیک نہیں کیا جاتا پاکستان اسی طرح مالیاتی اداروں اور امریکہ سمیت دیگر دوست ممالک سے امداد مانگتا رہے گا اگر پاکستان نے دنیا میں اپنی عزت کروانی ہے تو وہاں کی اشرافیہ کو عوام کے پیسوں کو لوٹنے اور عیاشیاں کرنے کی بجائے خوددار بننا ہو گا ہم پاکستان میں اسی الیکشن کے نتائج کو تسلیم کریں گے جو منصفانہ ہوں گے اگر اسٹیبلشمنٹ اپنی مرضی کی حکومت بنانا چاہتی ہے تو اس کی حیثیت زیرو ہو گی آئندہ عام انتخابات کو آزادانہ بنانے کے لئے اقوام متحدہ کو نگرانی کرنی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here