نیویارک (پاکستان نیوز) دنیا بھر میں مزید 15 کروڑ بچے غربت کا شکار ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے بچوں کی بہبود کے ادارے یونیسیف اور سیو دا چلڈرن نامی تنظیم کی جانب سے جمعرات کو شائع کردہ ایک تجزیے کے مطابق کورونا وائرس کا بحران دنیا بھر میں مزید 15 کروڑ بچوں کے غربت کا شکار ہو جانے کا سبب بنا ہے۔ اس دستاویز کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاو¿ن کے باعث کم اور درمیانی فی کس اوسط آمدنی والے ممالک میں غربت کے شکار بچوں کی تعداد 15 فیصد اضافے کے بعد اب ایک اعشاریہ دو ارب ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں یہ تقریباً ایک ارب بیس کروڑ بچے رہائشی، طبی اور تعلیمی شعبوں میں بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔